پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آپ کے پاس پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟عمران خان نےجوبائیڈن کے بیان پر سوال اٹھا دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دئیے گئے بیان سوالات اٹھا تے ہوئے کہاہے کہ آپ کے پاس پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق کیا معلومات ہیں؟

دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا،جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے، کیا یہ امریکا سے تعلق کی بحالی کا دعویً ہے؟ یہ بحالی ہے؟ اس حکومت نے ناکامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے سوال اٹھایا کہ پاکستان نے جوہری قوت بننے کے بعد دنیا بھر میں کب جارحیت دکھائی؟۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی ہے، کیا یہ امریکا سے تعلق کی بحالی کا دعویً ہے؟ یہ بحالی ہے؟ اس حکومت نے ناکامی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس معاملے پر میرے سوال ہیں پہلا یہ کہ امریکی صدر کونسی معلومات کی بنا پر پاکستان کی جوہری صلاحیت سے متعلق نتیجے پر پہنچے؟ جب میں وزیراعظم تھا تو مجھے علم تھا کہ پاکستان کا نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ ہے، پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا اور نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیں معاشی تباہی پر پہنچایا اور اپنے لیے این آر او ٹو لیا، موجودہ حکومت نے وائٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنے کا لائسنس دیا، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت قومی سلامتی پر بھی مکمل سمجھوتہ کرلے گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…