بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کی رکنیت معطلی کی سفارش ،قیادت نے فیصلہ نہ لیا تو اعتزاز کے گھر کا گھیرائو بھی کریں گے،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی دھمکی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے اعتزاز احسن کی رکنیت معطلی کی سفارش پارٹی قیادت کو بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کوئی فیصلہ نہ لیا گیا تو اعتزاز کے گھر کا گھیرائو بھی کرینگے ،پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے،پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران خان کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کر سکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔اس موقع پر ثمینہ گھرکی، رانا جواد، فیصل میر،حاجی عزیز الرحمن چن،افنان بٹ ،اورنگزیب برکی،عدنان گورسی،عمران اٹھوال نرگس خان،شاہد عباس،رضا شاہ،شاہدہ جبیں،مسرت صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔زونل صدرپی پی 163حاجی شعیب اور زونل صدر پی پی 158نصیر خان نے سفارش کی ہے کہ اعتزاز احسن کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے ۔فیصل میر نے اجلاس میں منظور کردہ قرار داد پڑھ کر سنائی۔جس پر رانا فاروق نے کہا کہ کارکنوں کی پاس کردہ متفقہ قرار داد اپنی سفارش کیساتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجیں گے۔چیئرمین پارٹی سے کہتا ہوں کہ بھٹو سے غداری کرنیوالے کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں،اعتزاز احسن کی رکنیت معطل نہ کی تو اسکے گھر کا گھیرائو بھی کر سکتے ہیں ،امید ہے قیادت ہماری سفارشات پر فوری ایکشن لیگی۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کا سیاسی سفر مفاد اور محاذ آرائی پر مبنی ہے،پیپلز پارٹی میں بیٹھ کر عمران کا مقدمہ لڑنے والے کو برداشت نہیں کرینگے، افتخار چودھری کے ڈرائیور کی ڈبل گیم نہیں چلنے دینگے۔پیپلز پارٹی کی پلیٹ میں چھید کرنیوالے کیخلاف پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن وزیر پہلے بنے،ایم پی اے1977ء میں بنے،حامد سرفراز کو کہا تھا کہ ضیاء کبھی بھی اصغر خان کو وزیر اعظم نہیں بنائے گا، یہ اس وقت پارٹی چھوڑ کر چھلانگ لگا کر وہاں چلا گیا ۔86 میں یہ واپس آیا اور93 میں سینٹر بنا،یہ سفارشی وزیر اعظم بننا چاہتا تھا۔

کل تک نواز شریف کا بھائی کہنے والا آج اسے برا بھلا کہہ رہا ہے،سازشوں کے باوجود پارٹی نے اسے دوبار سینٹر بنایا۔اعتزاز نے جتنا نقصان 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کا کیا کسی نے نہیں کیا۔اعتزاز احسن کو فوری طور پر سینٹرل ایگزیکٹو اورپارٹی سے نکالنے کی متفقہ قرار داد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج رہے ہیں ۔ رانا فاروق سعید نے کہا کہ جنرل سیکرٹری اسلام آباد میں مصروف ہیں مگر وسطی پنجاب کی تمام قیادت ساتھ ہے، مجھ پر کارکنوں کا پریشر ہے،میں صرف قیادت تک ورکرز کی آواز پہنچا رہا ہوں۔پارٹی قیادت نے ا عتزاز احسن کے مستقبل کا آخری فیصلہ کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…