اسلام آباد ( آن لائن )گرین شرٹس کے نیوزی لینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے فوری بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹوئٹر اکا ئونٹ سے معنی خیز پیغام جاری ہوا۔مسلم لیگ (ن) کے اکا ئونٹ سے لکھا گیا کہ ’نواز نے کر دکھایا‘۔اس پیغام میں ویسے تو پاکستان ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے مگر یہ پیغام ’سیاسی‘ ہی ہے، یعنی ن لیگ نے ایک تیر سے دو شکار کر نے کی کوشش کی ہے۔