کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکمرانوں نے قانون کی دھجیاں اڑائیں تو ہمارا مستقبل خراب ہوگا،ہم نے یہ ہونے نہیں دینا ہے،ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب میں کیا۔
عمران خان کی آمد پر کراچی بار اور آئی ایل ایف کے عہدیداران ان کا استقبال کیا۔عمران خان کے ہمراہ اسد عمر اور عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔اس موقع پرتحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی بھی آڈیٹوریم میں موجود تھے۔اس موقع پرانصاف لائیرز فورم کے وکلا کی عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔عمران خان نے کراچی بار میں وکلا سے خطاب میں کہا کہ کراچی بار کا دعوت کے لئے شکرگزار ہوں۔ملکی تاریخ کا سب سے فیصلہ کن مرحلہ ہے بڑے بڑے مجرموں کو این آر او ٹو دیدیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں،چھوٹا چور جیل اور بڑا چور ایوان میں بیٹھے تو ملک کا کیا مستقبل ہے،وکلا قانون کی حکمرانی سمجھتے ہیں،اگر قانون کی حکمرانوں کی دھجیاں اڑائی گئی تو مستقبل خراب ہوگا۔ہم نے یہ ہونے نہیں دینا ہے،ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کا جہاد کررہا ہوں.انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب ساتھ ہوں،قیام پاکستان کی جدوجہد دو وکلا نے لیڈ کیا،ہم چاہتے ہیں جدوجہد میں وکلا ساتھ ہوں۔عمران خان نے کہا کہ ڈاکو لوٹ کر باہر جاتے اور این آر او لیکر واپس آتے ہیں اور پھر لوٹ مار کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے وکلا نے قانونی حکمرانی کے لییہمیشہ جدوجہد کی یے جس طرح 1947 میں تحریک پاکستان عظیم وکیلوں نے لیڈ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی رول آف لا کے وکلا کھڑے ہوں۔ اس بار یہ چوراگر یہ کامیاب ہوگئے تو ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔میں چاہتا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں سب لوگ میرے ساتھ چلیں۔اس طرح ہم کامیاب ہوں گے۔