پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حنیف عباسی نے شیخ رشید کی وگ اتارنے پر انعام کی رقم بڑھا دی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر اعظم کے سابق مشیر محمد حنیف عباسی نے پنجاب میں جلد صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کے استعفوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں اب بھی اکثریت ہمارے پاس ہے موجودہ نظام سے ہی اس نظام سے ہی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور نومبر میں نواز شریف پاکستان میں ہوں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن راولپنڈی کی جانب سے”ون بلینکٹ موومنٹ“کے تحت  روات انڈسٹریل زون مالکان کی جانب سے میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمبل، رضائیوں، تکیوں اور میٹریس سمیت امدادی سامان کے 10 کنٹینربلوچستان روانہ کئے گئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پرون بلینکٹ موومنٹ جاری ہے وزیراعظم نے متاثرین کے سر پر ہاتھ رکھا راولپنڈی مسلم لیگ ن کی تنظیم کے اپنا تمام حصہ ڈالا ہے وزیراعظم نے جو علاقے بتائے ہیں وہاں سامان پہنچے گا اندرون سندھ بھی امدادی سامان بھیجا جائے گا انہوں نے کہا کہ امدادی سامان ضلع قلعہ عبداللہ، صحبت پور، نصیر آباد اور جعفر آباد کے اضلاع میں جائے گاانہوں نے کہا کہ قوم انتشار کا راستہ نہ اپنائے کسی انتشارپسند شخص کے پیچھے نہ جائیں قوم سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاکر مدد کرے ملک ہوگا لوگ ہونگے تو ہی وزیراعظم بنیں گے لوگوں کو چھوڑ کر اگر اقتدار کے پیچھے بھاگیں گے تو ایسا نہیں ہوگا ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اقتدار کی باتیں، ماں بہن کو گالیاں دینے کی باتیں اچھی نہیں ہے اگر کوئی وڈیو آرہی ہے تو چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے لوگوں کو اپنے کرتوتوں کا بھی علم ہوتا ہے پنجاب میں اکثریت ہمارے پاس ہے،

ہوسکتا ہے مزید وزراء اور ایم پی اے مستعفی ہوجائیں نواز شریف، حمزہ شہباز اور میں خودجیل میں رہا عمران نیازی کو تو گھر بیٹھے ہی ضمانت مل جاتی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس نظام سے ہی نواز شریف کو ریلیف ملے گا اس سب کو دیکھتے ہوئے نومبر میں نواز شریف کی واپسی کے امکانات ہیں انہوں نے کہا کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا آج ایک شخص بچوں کے ذہن میں زہر گھول رہا ہے

اوربچوں سے ہاتھ کھڑا کر کے پوچھتا ہے کہ نیوٹرل کون ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور راولپنڈی کے پیڈو کا آگے پیچھے کوئی نہیں کبھی یہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک پر بم گرا دو پرویز الٰہی اور عمران خان خود غلطیاں کرتے ہیں شیخ رشید کی وگ پر انعام 5 لاکھ کر دیا ہے میری مرضی سے چیف جسٹس، چیف آف آرمی اسٹاف الیکشن کمشنر نہیں لگے گا اگر ملک میں قانون کی اجارہ داری نہیں ہوگی تو کچھ بھی نہیں چلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…