جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

8 افراد کا قتل،پولیس کانسٹیبل کی بہادری سے مزید کئی افراد موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پولیس کانسٹیبل کی بہادری کی وجہ سے مزید کئی افراد موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔ شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں ملزم فیض نے رات کے وقت مختلف مقامات پر 8 افراد کو قتل کیا۔ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق کانسٹیبل ظفر اقبال رات ڈیوٹی

سے گھر جارہا تھا راستے میں رات 3 بجے اپنی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے رکا،ظفر اقبال نے ایک شخص کو پٹرول پمپ پر مشکوک پایا جس کے ہاتھ میں تیر دھاڑ آلہ اور آہنی راڈ تھا،ملزم نے پٹرول پمپ پر قریب ہی سوئے ایک شخص کا قتل کیا۔ملزم کانسٹیبل ظفر اقبال کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔۔ملزم کے بھاگنے پرکانسٹیبل نے اکیلے ہی اس کا پیچھا کیا اور مقامی پولیس کو اطلاع کی۔ظفر اقبال ملزم کے پیچھے موٹر سائیکل پر گیا اور قریبی گاؤں جاکر ملزم کو قابو کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم کو بروقت نہ پکڑا جاتا تو وہ مزید لوگوں کو قتل کر سکتا تھا۔ کانسٹیبل ظفر اقبال تھانہ لاری اڈا لاہور پولیس میں تعینات ہے اور رات ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شیخوپورہ کے نواحی گاؤں ہچڑ میں مختلف مقامات پر 8 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں۔ بتایا گیاہے کہ شیخوپورہ پولیس نے قتل کے افسوسناک واقعات میں ملوث ملزم فیض کو گرفتار کرلیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ذہنی مریض ہے،ملزم نے تمام افراد کو ایک ہی رات میں تیزدھار آلے اور آہنی راڈ سے قتل کیا۔ ملزم نے گلیوں اور کھیتوں میں سوئے افراد کو رات نشانہ بنایا۔ ملزم نے سارے قتل رات 3 بجے کے بعد کیے جب سارا گاؤں سو رہا تھا۔پولیس نے سارے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…