پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیودہلی،ممبئی(این این آئی) پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو سلمان خان کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔اسپیشل سیل کے مطابق لارنس بشنوئی اور جگو بھگونپوریہ کی طرف سے 3 اجرتی قاتلوں کو ٹاسک ملا۔

جس میں گرفتار نوجوا ن سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ بقیہ دو ملزمان میں سے ایک روپوش جبکہ دوسرا جیل میں ہے، پولیس کے مطابق ملزمان دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی، گینگسٹر نے سلمان خان کو مارنے کی بھی دھمکی دی۔دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو فوٹو گرافر پر غصہ کرنا مہنگا پڑگیا، تصویر سے منع کر نے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر نا پڑا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایئرپورٹ پر آمد کی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کی تصاویر کے لیے فوٹو گرافرز بھی موجود ہیں۔ انوشکا شرما نے انہیں بیٹی وامیکا کی تصویر لینے سے منع کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما اسٹرولر میں موجود بیٹی کے پیچھے پیچھے چل رہی ہیں کہ اس دوران ایک فوٹو گرافر ویڈیو بناتا ہے۔

انہوں نے فوری اسے روکا جس پر فوٹو گرافر نے بتایا کہ میں آپ کی بیٹی کی ویڈیو نہیں بنا رہا۔وامیکا کی پیدائش گزشتہ سال جنوری میں ہوئی اور والدین اب تک اس کی تصویر منظرِ عام پر نہیں لائے،اکثر تقریبات میں انوشکا شرما فوٹو گرافرز کو بیٹی کی تصویر لینے سے روکتی ہیں۔ادھر فوٹو گرافر پر غصہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا، بیٹی کی تصویر پر اتنی اکڑ نہیں دکھانی چاہیے، وہ کچھ ہی دونوں میں آپ لوگوں کی طرح گھومنا شروع کر دے گی۔ بعض نے سوال اٹھایا کہ انوشکا اور ویرات کب تک اپنی بیٹی کو اس طرح چھپا کر رکھیں گے؟۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…