پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کا جادو ختم، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی مندی میں تبدیل، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی جمعہ کو مندی میں تبدیل ہو گئی،کے ایس ای100انڈیکس 42100پوائنٹس سے گھٹ کر 42000پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 16ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی سے 54.36فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کارورباری ہفتہ کے آخری روز (جمعہ کو) مندی کی لپیٹ میں آگئی،ابتدائی سیشن میں مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز نے ٹیلی کام،کیمیکل،توانائی،سیمنٹ سمیت منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس 42391پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کاروبار کا اختتام بھی مندی پر ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 75.32پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42160.57پوائنٹس سے کم ہو کر42085.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ37.61پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15894.70پوائنٹس سے گھٹ کر15857.09پوائنٹس پر آ گیا اس طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28642.96پوائنٹس سے کم ہو کر28585.91پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 16ارب37کروڑ81لاکھ13ہزار503روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب79ارب19کروڑ73لاکھ44ہزار453روپے سے کم ہو کر 68کھرب 62ارب81کروڑ92لاکھ30ہزار949روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 31کروڑ33لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 13ارب روپے مالیت کے 44کروڑ25لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 344کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،187میں کمی اور23کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 8کروڑ35لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 4کروڑ41لاکھ،دی آرگینک میٹ 99لاکھ،لوٹے کیمیکل 87لاکھ اور کوٹ ادو پاور 84لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پریمیم ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 25.40روپے کا اضافہ ہواجس سے اسکے حصص کی قیمت 685.65روپے ہوگئی اسی طرح 34.50روپے کے اضافے سے ریلائنس کاٹن کے حصص کی قیمت 494.51روپے پر جا پہنچی جبکہ مری بریورے کے حصص کی قیمت میں 23.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 383.00روپے ہو گئی اسی طرح88.00روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1005.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…