لاہو ر(این این آئی) صوبائی وزیر معدنیات لطیف نذر گجر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر گجر نے وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی وزیر لطیف نذر کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی فیصل آباد کے ترقیاتی منصوبوں منظور نہیں کررہے، اور ہماری ایک نہیں سنی جارہی۔لطیف نذر کا کہنا تھا کہ ایک دو روز میں وزارت چھوڑ دوں گا، میں اپنے حلقے کو وقت نہیں دے پارہا، اب حلقے کو وقت دینا چاہتا ہوں۔