اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ مجھے کہتے ہیں کہ باہر جا کر مانگتا ہوں لیکن میں انا پرست نہیں ہوں، پاکستان کی خوشحالی کیلئے میں گھنٹوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا، وزیراعظم

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ ہفتوں میں سامنے آنے والے آڈیولیکس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر مجھے کسی اور کی آڈیو لیک کرنی ہوتی تو میں اپنی آڈیو لیک کیوں کرتا؟،پانچ ماہ سازش کے بیانے پر قوم کو کنفیوژ کیا گیا،

سازش کا تانا بانا عمران خان سے مل چکا ہے،سائفر کا سازش سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں،خدا کی قسم عمران خان فراڈیا ہے،سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے پتھر دل انسان نے رخنہ ڈالا،مریم نواز کو عدالت عالیہ نے کلین چٹ دی ہے، 4 سال کے بعد اتنی تکالیف برداشت کیں،دعا قوم کی کوئی بیٹی کو اس طرح کے بدترین حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے،عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو این آر او دیا،عمران خان ریٹائرڈ ججوں کے ذریعے سزائیں دلانے کا آرڈیننس لایا تھا،آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے ساتھ میری گفتگو ہوئی تھی اور اس کے اگلے دن ایک اور آڈیو لیک ہوئی تھی اور جس دن میں گفتگو کر رہا تھا اس دن میری آڈیو لیک ہوئی، جس کو اچھالا گیا اور قوم کو بتایا جارہا تھا کہ اگلے دن ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ اگر مجھے کسی اور کی آڈیو لیک کرنی ہوتی تو میں اپنی آڈیو لیک کیوں کرتا۔انہوں نے کہا کہ 3 اپریل 2022 کی بات ہے جب عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہونی تھی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایوان چلا رہے تھے تو اس وقت کے وزیراطلاعات نے کھڑے ہو کہا کہ اس حکومت کے خلاف سازش ہوئی تھی، اس سازش کے تانے باتے غیرملکی طاقتیں اور تحریک لانے کی اپوزیشن سے ملتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قاسم سوری نے تحریری بیان پڑھا کہ سازش کی اس کہانی کی بنیاد پر قرارداد کو مسترد کرتا ہوں اور ہم سے پوچھا نہیں، میں قائد حزب اختلاف چیختا رہ گیا لیکن میری بات نہیں سنی۔انہوں نے کہا کہ اسی دوران عمران خان ٹی وی پر نمودار ہوئے اور کہا کہ اسمبلی توڑ رہا ہوں 20 منٹ کے اندر صدرپاکستان نے اسمبلی توڑنے کی سمری منظور کردی،

مملکت کے بے شمار اہم معاملات صدر صاحب کے پاس ہفتوں پڑے رہتے ہیں لیکن اسمبلی توڑنے کی سمری 20 منٹ میں منظور کرلی۔وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے وزیراطلاعات کی زبانی سازش کی جو کہانی بیان کی گئی، اس کو من وعن مان کر قرارداد فوراً مسترد کردیا اور اسمبلی برخاست کرنے کی سمری بھیجنے کی اطلاع فوری بھیج دی گئی۔وزیر اعظم نے کہاکہ سازش کی اس بنیاد پر اگلے 5 ماہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے قوم کا وقت برباد دیا کیا،

اپنے پارٹی کے اراکین کو پختہ یقین ہوگیا، حالات دیکھ کر فیصلہ کرنے والے ووٹرز کو کنفیوژ کیا اور عمومی طور پر قوم کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ مجھے کہتے ہیں کہ باہر جا کر مانگتا ہوں لیکن میں انا پرست نہیں ہوں، پاکستان کی خوشحالی کیلئے میں گھنٹوں کو بھی ہاتھ لگا دوں گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت، ملک کا سودا کرنے، ضمیر فروش نجانے کیا کیا الزامات لگائے جس کا کوئی وجود تھا، نہ کوئی سر اور نہ کوئی پیر تھا، پاکستان کے کسی بھی سیاسی لیڈر کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں تاہم اس سے زیادہ قبیح اور گھناونی سازش اور کوئی ہو نہیں سکتی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…