پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر تیار ہوگئے، متاثرین سیلاب سے وزیراعظم نے وعدہ پورا کردکھایا۔وزیراعظم شہبازشریف سے منزیز گلوبل ایوی ایشن کے سی ای او فلپ جوئیننگ نے ملاقات کی،وزیراعظم نے فلپ جوئیننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا،

وزیراعظم نے 2ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا،3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیرکا آغاز ہوا،ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لئے ان گھروں کو 5 اکتوبر کو ریکارڈ24 دن میں تعمیرکیا گیا،گھروں کی تعمیر کے علاوہ سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ سکول، کلینک اور ٹویب ویل بھی قائم کئے گئے ہیں،یہ گھرسخت موسمی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، جدید تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی،سکول کمپیوٹر سمیت جدید سہولیات سے آراستہ ہے،کلینک کے ذریعے مقامی آبادی کی صحت اور علاج کی سہولیات ممکن ہوں گی،ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ علی نقوی نے گھروں کا نقشہ تیار کیا،بستی کے ارد گرد 9000 مقامی نوعیت کے درختوں کی شجر کاری بھی کی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آپ کا جذبہ قابل تعریف اور 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہوگی،گروپ نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں مٹھن کوٹ، راجن پور میں 270 گھر بنائے تھے،گروپ پاکستان میں ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے اور سکئینگ ریزارٹ بنانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…