پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ای کامرس بزنس کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہونے کا انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں ای کامرس بزنس کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ۔ پیر کو اجلاس ذیشان خانزادہ کی زیر صدرات ہوا جس میں شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں ،آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہو گی ،

پاکستان 27 اقتصادی زون بنا چکا ،پانچ میں کام شروع ہو چکا ہے۔ حکام وزارت تجارت نے کہاکہ اسٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی میں 9 غیر روائتی شعبوں کو شامل کیا ہے ۔ اجلاس کے دور ان ای کامرس بزنس کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ ای کامرس کو ٹیکسیشن اور فارن کرنسی اکاؤنٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے، فارن کرنسی اکاؤنٹ نہ ہونے کے باعث اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے دس سال ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ ایف بی آر کے مسائل کی وجہ سے بزنس مین ڈالر ملک لاتا ہی نہیں، اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور ہمارے ڈالرز باہر پڑے ہیں۔ شوکت ترین نے کہاکہ اس پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو فیصلہ کرنا ہوگا، ۔ وزارت تجارت کے حکام نے بتایا پاکستان ای کامرس کے شعبے میں دنیا میں 37 ویں نمبر پر ہے۔ بتایاگیاکہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا سائز 2021 میں 5.9 ارب ڈالر ہے۔حکام وزرات تجارت نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک میں ای کامرس میں 4 ہزار 445 مرچنٹ رجسٹرڈ ہیں ،پاکستان میں زراعت کے شعبے بھی ای کامرس شروع ہو چکا ہے۔ شوکت ترین نے کہاکہ آئندہ پانچ برسوں میں آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں ۔ اجلاس کے دور ان کمیٹی ارکان نے ایکسپورٹ کے شعبے کو دی گئی سبسڈی کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مرزا محمد آفریدی نے کہاکہ برآمدی شعبے کو سہولیات دی جائیں تاکہ زیادہ زرمبادلہ حاصل کیا جائے، سہولیات نہ ہونے کے باعث ٹیکسٹائل کے 1600 یونٹس بند ہوگئے ہیں۔سپیشل سیکرٹری وزرات تجارت نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے 1600 یونٹس بند ہونے کا ڈیٹا نہیں ہے، ہمیں کپاس کا بڑا مسئلہ ہے

ایکسپورٹ انڈسٹری کو مشکلات ہیں۔سپیشل سیکرٹری نے کہاکہ فنڈز کی کمی کے باعث ایکسپورٹ کے شعبے کی بجلی کی سبسڈی ختم کی ہے، فنڈز کی دستیابی پر یہ سبسڈی دوبارہ دے دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…