اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے بالائی علاقوں میں سردی نے دستک دیدی ہے ، سیاحتی مقامات نے برف کی چادر اڑھ لی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ بابو سرٹاپ سمیت دیگر کچھ بالائی علاقوں پر بھی برفباری ہوئی ہے
جس کے باعث علاقوں کا موسم سرد ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خطہ پو ٹھو ہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش متو قع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا،خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: بونیر 35، دیر (با لا ئی 25 اور زیریں )22، پٹن 24، مالم جبہ 09، سیدو شریف 08، کاکول 06، بالاکوٹ 04، کالام 02، چترال، میر خانی 01، پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ 30، شمس آباد 17)، مری 22، اسلام آباد (سید پور 21، گولڑہ، ز یرو پوا ئینٹ 13، بوکرا 12)، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 24 اور سٹی 21)، گڑھی دوپٹہ 15، کوٹلی 14، راولاکوٹ 07، گلگت بلتستان: بابوسر، بگروٹ 07، گلگت 02، چلاس 01، بلوچستان: لسبیلہ 05۔گز شتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40، دادو، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولنگر میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔