پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب نے تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے160ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے ادرس فی السعودیہ(سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں)کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔سعودی وزارت تعلیم نے کہاکہ

اس پلیٹ فارم کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کیے جائیں گے۔سعودی گزٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اقدام سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو فائدہ ہوگا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں، ریسرچ سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس سے جوڑنا ہے۔اگرچہ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی تعلیم و تدریس اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں میں جڑے ہوئے ہیں، تاہم اس نئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور اسکالر بھی شامل ہوں گے۔وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عربی زبان کی تعلیم، اعتدال پسندی اور میانہ روی جیسی پاکیزہ اقدار کے پرچار میں سعودی عرب کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔وزارت تعلیم کے مطابق مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا، جبکہ160ممالک کے طلبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی، غیر ملکی طلبہ کے لیے اسپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…