منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کیخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ، پی ٹی آئی تنظیموں کو بھرپور تیار کرنے کا فیصلہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )حکومت کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ کن لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد اور گرد و نواح کے اضلاع کی تنظیموں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، عمران خان پشاور ریجن اور فیصل آباد ڈویڑنز میں بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی قائدین

کے اہم ترین مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، مجرموں کو ملنے والے این آر او اور تازہ ترین آڈیو لیکس سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر نہایت مفصل مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے شرانگیزی اور تشدد کے امکانات پر بھی نہایت تفصیل سے غور کیا گیا اور لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد بیک وقت کئی ایک حکمتِ عملی نکات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حتمی تاریخ کے اعلان سے قبل چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد اور گرد و نواح کے اضلاع کی تنظیموں کو بھرپور طریقے سے تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمران خان پشاور ریجن اور فیصل آباد ڈویڑنز میں بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ عمران خان کی جانب سے ذمہ داران کو اہداف سونپ دیے گئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ اشرافیہ کیلئے اور عوام کیلئے دوسرے قانون کی روایت ملک کو تباہی کی دلدل میں دھکیل رہی ہے۔قانون کی حکمرانی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے۔این آر اوز قانون کی حکمرانی کیلئے زہرِ قاتل، قوم پر مسلط بحرانوں کا حقیقی سبب ہیں، عمران خان نے کہا کرپٹ اور مجرم گروہ کیخلاف فیصلہ کن حقیقی مارچ کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔

بھرپور عوامی تائید و شرکت پاکستان کو غلامی و محکومی کے شکنجے سے آزاد کروانے کیلئے لازم ہے، عمران خان نے کہا بدترین مہنگائی، معاشی بربادی اور چوروں نے شکنجے سے نجات کیلئے عوام میدانِ عمل میں نکلنے کی تیاری کریں۔ظالموں کو مزید مہلت نہیں دیں گے، جلد تاریخی کانگ مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…