ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آڈیو لیکس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم ہائوس کی مکمل جانچ پڑتال، وفاقی وزیر کی تصدیق

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم ہائوس سے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی اعلی اختیارات کی حامل کمیٹی نے آڈیو لیکس سے مستقبل میں ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے وزیراعظم ہاس کی مکمل جانچ پڑتال کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے ممبران نے عمارت کا جائزہ لیا، وزیر اعظم ہائوس اور آفس کے تمام ملازمین اور افسران کے موبائل اور لیپ ٹاپ مانیٹر کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی تھیں۔وزیراعظم آفس کے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق کسی بھی عملے اور افسر کو عمارت کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ذرائع نے کہا کہ تمام عملہ وزیراعظم ہائوس کے داخلی دروازے پر اپنے موبائل فون جمع کروائے گا اور دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد دفتر سے واپس جاتے ہوئے یہ انہیں دے دئیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم ہائوس میں نیا سائبر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ قائم کیا جارہا ہے جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوں گے، ویٹرز سمیت نچلے درجے کے تمام عملے پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور وزیراعظم شہباز شریف تک ان کی رسائی بھی محدود کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…