پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بابر نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20انٹرنیشنل میں تیز ترین تین ہزار رنز کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھیلتے ہوئے 81ویں اننگ میں 3ہزار رنز مکمل کیے ہیں ۔

بابر نے اننگ کا 52واں رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے ۔ اس سے قبل کے ویرات کوہلی نے بھی 81 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ماہرینِ کرکٹ اور شائقینِ کرکٹ اکثر ہی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور قیادت کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے ہیں، یہاں تک کہ خود یہ دونوں کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے اور سراہتے نظر آتے ہیں۔ تاہم دنیائے کرکٹ میں یہ صورتحال اس لیے دیکھنے کو ملتی ہے کیونکہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی کرکٹ کے میدان میں اپنے اپنے ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرتے ہیں۔ مگرحال ہی میں ایک ٹوئٹر صارف نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے بچپن کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر شائقینِ کرکٹ دنگ رہ گئے۔کرکٹ کی دنیا کے ان بہترین بلے بازوں کی بچپن کی تصاویر میں حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں تقریباََ ایک جیسی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔صارف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے اور تصویر میں سامنے آنے والی مماثلت پر حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…