اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی فریحہ ادریس نے دعوی کیا ہے کہ ان کے حکومتی زرائع کے مطابق حکومت امریکی سائفر کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے پر غور کر رہی ہے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا امریکی سائفر کے معاملے پر دوسر ی مبینہ آڈیو سامنے آچکی ہے ۔ فریحہ ادریس کا کہنا تھاکہ ایک حکومتی ذرائع نے آف دی ریکارڈ یہ بات کی ہے جس کے مطابق حکومت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کے حالے سے غور و فکر کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے باربار پوچھنےپر انہوں نے کہا ہے اس معاملے کو حکومت نے سنجیدگی سے آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ نیشنل سیکیورٹی کا ایشو ہے ۔
عمران خان پر حکومت کا آرٹیکل 6 لگانے پر غور،فریحہ ادریس نے اندر کی خبر دے دی @Fereeha #GNN #GNNUpdates #GNNExclusive #BreakingNews pic.twitter.com/0MgKZ1MGns
— GNN (@gnnhdofficial) September 30, 2022