اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

چینی شہریوں پر حملے میں ملوث گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان نژاد چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق حملے کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔ علیحدگی پسند گروہ کو بھارتی فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔حکام کے مطابق حملے سے قبل ملزمان کے ساتھیوں نے ریکی کی،

ملزمان نے فرار ہونے کے راستوں کا بھی معائنہ کررکھا تھا جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کیلیے موٹرسائیکل سوارملزم دور کھڑا رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے چینی نژاد پاکستانی جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آنے والے تینوں افراد چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فائرنگ کرنے والا شخص کلینک میں مریض بن کر آیا تھا اور اس نے اپنی باری کا انتظار کیا، باری آنے پر وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور وہاں اس نے فائرنگ کی۔ صدر چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف سامنے آیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے واقعے میں ملزم کے نامعلوم افراد سے رابطے کا انکشاف ہوا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم شام 3:54 بجے صدر میں کلینک کے پاس پہنچا اور شام4:06 بجے تک ادھر ادھر گھومتا رہا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم 4:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا ، پھر 2منٹ بعد باہر آیا اور ماسک اتارا، ماسک اتارنے سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھا، جس کا مطلب ملزم کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔ملزم چند منٹ کلینک میں بیٹھا پھر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی، سی سی ٹی وی میں ملزم کو واردات کے بعد کلینک سے نکل کر فرار ہوتے دیکھا گیا۔

ملزم کا ساتھی اسٹارٹ موٹرسائیکل پر جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا۔عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم بھاگتے ہوئے جمپ لگاکر موٹر سائیکل پر بیٹھا ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے، ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ ،موٹر سائیکل چلانے والے نے ماسک اور شلوار قمیض پہنی تھی ۔پولیس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…