جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ، اسفندیار ولی

datetime 29  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار اور تحریک انصاف کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا ہے ، ہم بار بار کہہ رہے تھے نیب کے ذریعے ایک مخصوص سیاسی جماعت کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے، سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ تفریق پر مبنی کیسز سے نیب اپنی افادیت کھوچکی ہے،

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سبے مریم نواز کی بریت کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے مرکزی صدر اے این پی نے کہا کہ نیب ہی کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگا کرایک سیٹ والے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی ہو یا شاہد خاقان عباسی نیب کا کردار ہر کیس میں شرمناک رہا ہے ، جس کیس میں مریم نواز کو سزا سنائی گئی تھی، بقول عدالت اس پر کیس ہی نہیں بنتا ۔ آج یہ بھی ثابت ہوا کہ ثاقب نثار اینڈ کمپنی نے مخصوص سیاسی جماعت کو فائدے دینے کیلئے فیصلے کئے، اسفندیار ولی خان نے کہا قانون سب کے لئے برابر ہے، اصل انصاف وہی ہوتا ہے جو فیصلوں سے نظر آئے۔ بہت جلد یہ بات بھی سامنے آجائے گی کہ یہ فیصلے کس کے دباؤ میں آکر کئے گئے۔ ثاقب نثار نے ہی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو تنخواہ نہ لینے کے جرم میں نااہل کیا۔ آف شور کمپنیاں عمران خان کی بھی نکل آئیں لیکن اس کو صادق اور امین قرار دیا گیا، اے این پی سربراہ کا کہناتھا کہ عدالتی فیصلہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے والا خود جھوٹا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ جس نے انصاف کا خون کیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہو۔ ثاقب نثار نے اپنے منصب کی توہین اور فرائض سے کوتاہی کی ہے۔ انہوں نے کہا نیب قوانین پر پارلیمان میں بحث کی جائے اور ترامیم کی جائے۔

ترامیم کے بغیر مستقبل میں بھی نیب کو آلہ کار بنا کر چور راستے سے لوگوں کو لایا جائے گا۔ جب تک تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں نہیں رہیں گے جمہوریت کو خطرات لاحق ہوں گے۔ پارلیمان اور آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحال اور مضبوط پاکستان کا خواب تعبیر نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…