اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم نمبر سے کال آنے پر گالیاں نکالنے والا پی ٹی آئی کارکن پکڑا گیا، جھوٹ بے نقاب اور سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہو گیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں نوجوان نے کہا کہ میرا نام شفیق ہے اورجہلم کا رہائشی ہوں، میں نے اپنے لیڈر عمران خان اور فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے ایک دوست کا نمبر پرائیویٹ نمبر کے نام سے محفوظ کیا اور پھر اسے کہا کہ مجھے کال کرے، اس نے مجھے دھمکی دی اور میں نے اس کو دھمکی دی، ہم نے باور یہ کرایا کہ خفیہ ایجنسی یا پھر کسی ادارے کی طرف سے کال آ رہی ہے، ہم نے اس کال کو وائرل کروایا تاکہ ہمارے اداروں کی بدنامی ہو،اس پر میں معذرت خواہ ہوں اور اپنے اداروں سے معافی کا طلبگار ہوں، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہوں گا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر خواہ وہ عمران خان ہو یا فواد چوہدری کی باتوں میں آ کر ملک یا اس کے اداروں کو نقصان نہ پہنچائیں بلکہ ان کی سپورٹ کریں۔
ایک ایک کر کے عمران خان کے تمام نقاب اتر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/Xf7qhleITt
— Rashid Nasrullah (@RashidNasrulah) September 28, 2022