بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

ہم نے ایشین ٹائیگر بننا تھا مگر ایشین بلی بھی نہیں بن سکے، تحریک انصاف

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت اور محسن عزیز نے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایشین ٹائیگر بننا تھا مگر ایشین بلی بھی نہیں بن سکے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ

دنیا میں تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں اور یہ بڑھا رہے ہیں، انہیں اب لیوی کی مد میں 855 ارب اکٹھے کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترامیم کرانا تھا، ملک میں سیاسی عدم استحکام کا حل فوری انتخابات ہیں۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہم نے بطور قوم ایشین ٹائیگرز بننے کا نعرہ لگایا تھا مگر ایشین بلی بھی نہیں بن سکے۔انہوں نے کہا کہ 25 کلومیٹر کی حکومت کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں مگر 72 وزرا ہیں، جن کے لیے کابینہ کا کمرہ کم پڑگیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ حکومت کے پاس زہر کے پیسے اس وجہ سے نہیں ہیں کیونکہ وزرا کو دینے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 40 سال کی مہنگائی ایک طرف جبکہ 5 ماہ کی مہنگائی ایک طرف ہے جبکہ ابھی تو صرف سوا ارب ڈالر قرض آیا ہے۔محسن عزیز نے کہا کہ ماہانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہو رہا ہے، 160 ٹیکسٹائل ملز بند ہوچکی ہیں اور ساڑھے 3 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خسارہ ختم کرنے کے لیے 30 ارب ڈالر چاہئیں، آج سے پہلے وزیراعظم کنجوس تھے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نکے کی مانے یا نکی کی مانیں یا پھر وڈے کی مانیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…