کوئٹہ میں تین بھائیوں کا قاتل سگا بھائی نکلا، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا

28  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)کوئٹہ میں گزشتہ رات فائرنگ سے جاں بحق تین بھائیوں کے قتل میں ملوث چوتھے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار چوتھا شخص جاں بحق افراد کا سگا بھائی قیس خان اور پانچواں گھریلو ملازم تھا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ دونوں افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تو دوران تفتیش قاتل چوتھا بھائی نکلا اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ان کا کہنا تھاکہ ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا، روک ٹوک سے تنگ تھا اور جائیداد کا لالچ بھی تھا، ملزم نے اپنے کزن کی پستول سے شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کوقتل کیا۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے اپنی سمجھ میں ڈرائیور کو بھی قتل کردیا تھا مگر وہ زخمی تھا، ملزم زخمی ڈرائیور کو اسپتال جاتے ہوئے بھی دھمکاتا رہا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔تینوں بھائیوں سیدل خان ، زرخان اور زرتگ خان کو گزشتہ رات گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ قبل ازیںمعروف ڈاکٹر کے 3 بیٹوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تینوں بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔ تاہم پولیس نےتینوں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کیا ہےتفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاحال قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی کہ ملزم نے تین بھائیوں اتنی بھیانک طریقے سے کیوں قتل کیا ۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ 3بھائی جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علا قے جوائنٹ روڈ ریلوے کا لونی کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25سالہ زریان ولد سرجن ناصر ،20سالہ صدران ولد سرجن ناصر اور 8سالہ زران ولد سرجن ناصر جاں بحق ہو گئے ۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ،



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…