جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

آئی ایس آئی، آئی بی نے آڈیو لیکس کی ابتدائی تفتیش کرلی

datetime 27  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران نے آڈیو لیکس کی ابتدائی تفتیش کرلی، دونوں سینئر افسران اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ بادی النظر میں اس آڈیو لیکس کے پیچھے کون ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بدھ کو پی ایم ہائوس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں

اپنی ابتدائی تحقیقات سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات مکمل تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم ہائوس میں کوئی ڈیوائسز لگی ہوئی ہیں، تو یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف ملک کے آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سیکرٹری کا فون بھی ہیک ہو سکتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ میرا فون بھی ہو سکتا ہے، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کرنا بہت ضروری ہے، اسی لیے وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنی لیک ہونے والی ٹیپ سنبھالیں پھر ہمارے متعلق بات کرے گا، اس کو پتا ہے کہ اس کی حرکتیں ایسی ہے جو کریکٹر ایسی نیشن کے لیے کافی ہیں، فواد چوہدری لیکس آڈیو کی فروخت اور قیمت ایسے بتا رہے ہیں جیسے خود اس میں ایجنٹ ہوں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے بھی دس مرتبہ کہا ہے کہ توشہ خان میں یہ نااہل ہوگا، عمران خان کو لاڈلہ نہ بنایا گیا تو یہ نااہل ہوگا، توہین عدالت میں ان کو ناک رگڑ کر معافی مانگنی پڑے گی، معافی مانگیں گے تو ہی معافی ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی آڈیو شاڈیو نہیں ویسے ہی چائے کی پیالی میں طوفان کھڑا کر رہے ہیں، کسی کے داماد ہونے سے اگر فائدہ نہیں پہنچنا تو نقصان بھی نہیں پہنچنا چاہیے، پلانٹ اگر آدھا وہاں ہے تو یا وہ حصہ لانے دیں یا یہاں جو آدھا ہے وہ جانے دیں، جنھوں نے ساری زندگی مانگنے کے سوا کچھ نہیں کیا،

کیا ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے؟رانا ثنا نے کہا کہ اس فتنے کا کالج یونیورسٹی لاہور میں جلسہ کروایا جا رہا ہے کیا یہ لاقانونیت نہیں، اس یونیورسٹی کے وی سی کا محاسبہ ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ

ہم نے پورا بندوبست کیا ہے روز روز کی گیدڑ بھبکیاں ہیں کہ ادھر سے آئوں گا ادھر سے آئوں گا، یہ دس پندرہ ہزار لے کر آئے گا ہم نے 50 ہزار کا بندوبست کیا ہوا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کو جلسہ اور دھرنا کرنا دیں گے، روٹی چائے پانی بھی دیں گے، اگر ریڈ زون آئیں گے تو پھر ان کا پورا علاج کریں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…