منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل عمران خان اور پرویز الٰہی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور فائنل۔عمران خان اور پرویز الٰہی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)نے تمام سیاسی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے تمام امور کو حتمی شکل دے دی۔ عمران خان کی وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے ساتھ تفصیلی ملاقات وئی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی شریک ہوئے ، عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی الگ بھی ملاقات ہوئی ۔ دوسری طرف عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے‘ عمران خان اورپرویزالٰہی کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، آڈیو لیکس اورعوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ عمران خان نے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف کی ۔عمرا ن خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا یہ کام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات میں آڈیو لیک کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…