پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتار کردئیے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔