جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلح ڈاکوئوں کا مسجد پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجہ (این این آئی)نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست زمفرا کے علاقے رووان جیما ٹان کی ایک مقامی جامع مسجد پر مسلح ڈاکوں نے حملہ کر کے 15 افراد کو قتل کر دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوں نے مسجد میں گھس کر اندھادھند فائرنگ

شروع کر دی جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 15 نمازی جاں بحق ہو گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت پولیس کو فوری اطلاع دی گئی تھی تاہم پولیس کی جانب سے بروقت کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے ڈاکوں کو 21 ہزار ڈالر، پیٹرول اور سگریٹ دیے گئے تھے تاکہ وہ اس شہر کو بخش دیں تاہم ڈاکوں نے شہر کی مسجد پر حملہ کرکے بے گناہ افراد کو قتل کر دیا اور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران شمال مغربی نائیجیریا کے مختلف شہروں میں ڈاکو راج نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور اس دوران ہزاروں شہریوں کے اغوا برائے تاوان سمیت سیکڑوں لوگوں کو قتل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ نائیجیرین عسکری حکام کی جانب سے کچھ دن قبل ڈاکوں کے خلاف فوجی آپریشن اور بمباری کے پیش نظر شمال مغربی ریاست زمفرا سمیت دیگر 2 ریاستوں میں عوام کو جنگل سے ملحقہ علاقے خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…