منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے بڑی وکٹ گرا دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق امیدوار پی کے 79 وکیل خان موسیٰ زئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں افراد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سلسلے میں موسیٰ زئی میں ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی اور پارٹی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شمولیتی تقریب میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو پارٹی کیپ پہنائے گئے اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا گیا۔ تقریب کے دوران عرفان اللہ‘ عزیز الرحمن‘ اسد خان مشرف خان‘ نثار خان‘ عرفان خان‘ مصری خان‘ آزاد خان‘ سبحان اللہ حاجی شوکت‘ عابد خان‘ تحسین اللہ‘ ارشاد خان اور دیگر نے باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس دوران ممبر صوبائی اسمبلی نے عمر خیل موسیٰ زئی میں سو کے وی ٹرانسفارمر اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف گلی کوچوں اور نالیوں کی تعمیر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بے مثال ترقیاتی کام کئے ہیں عوام سے جو وعدے کئے تھے اس کو ہر صورت میں ایفاء کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسیٰ زئی گاؤں میں ڈسپنسری اور پرائمری سکول پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ موسیٰ زئی میں دو جنازہ گاہوں اور سات کلو میٹر روڈ پر بھی کام کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح بجلی فیڈر بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران عوام سے کئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں اور علاقے کے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آئے روز مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کا گراف مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کر کے چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…