جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے، عمران خان

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں،

نوازشریف کے بیٹے ان مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، حسن شریف جس گھر میں رہتے ہیں اس کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حسن شریف سے پوچھا جاتا کہ پیسے کہاں سے لائے تو کہتا ہے پاکستانی شہری نہیں تو جواب کیوں دوں؟ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈارکے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لیے آتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے، عمران خان کو آرمی چیف نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کو میرٹ چاہیے۔ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ سے ثابت ہوگیا مریم نواز کے داماد صاحب نے بھی پیسے بنانے ہیں،آزاد عدلیہ کیلئے جیل گیاتو کوئی امیر ڈاکو نہیں نظر آیا، صرف غریب لوگ نظر آئے،جب قومی اسمبلی میں گیا تو بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ہمارے ملک میں بڑے ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتے، بھارت اپنے پیروں پر کھڑا ہے اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، غلامی کرنے سے بہتر ہے کہ انسان زندہ ہی نہ رہے، ہم سب پر فرض ہے کہ ہم حقیقی آزادی کی جہاد کریں،خیبرپختونخوا میں طلبہ کیلئے ایجوکیشن کارڈ لا رہے ہیں،الیکشن میں تین وکٹیں گرانے کا پلان ہے،ہم سارے مل کر ملک میں الیکشن کی طرف جائیں گے اور ہمیشہ کیلئے زرداری مافیا اور شریف مافیا کو الیکشن کے بعد پاکستان کی سیاست سے شکست دیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ کا حوالے دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیپ میں تین چیزیں خاص طور پر سامنے آئیں، پہلی چیز کہ مریم اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری پاکستان درآمد کروا رہی ہے، آدھی مشینری آچکی ہے، سفارش کررہی ہے کہ آدھی مشین بھی میرے داماد کے پاس لے آ، وہ ناجائز کام کرا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار کے ذریعے ذات کو فائدہ کروانے کو کرپشن کہتے ہیں،

میری حکومت نے بھارت سے تجارت اس لیے بند کی تھی کہ بھارت نے عالمی قانون توڑا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف جاتے ہوئے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو 5 اگست 2019 کو ختم کر دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بھارت سے تجارت شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تجارت کھلی نہیں ہے لیکن مریم نواز کا داماد غیر قانونی طور پر مشینری بھارت سے لے رہا ہے، یہ لوگ پیسوں کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو بھی نظر انداز کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…