جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جیکب آباد، سیلاب متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے علاج نہ ہونے سے انتقال کر گئے

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد، کوئٹہ (این این آئی)سندھ کے شہر جیکب آباد میں گورنمنٹ گرلز کالج میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کے جڑواں بچے انتقال کر گئے۔لواحقین کے مطابق بچوں کی پیدائش گزشتہ روز سول ہسپتال میں ہوئی تھی جنہیں بعدازاں کیمپ منتقل کیا گیا۔لواحقین کے مطابق کیمپ منتقل ہونے

کے بعد علاج نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بچے انتقال کر گئے۔جیکب آباد کے سول اسپتال کے ایم ایس نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں بچے ہسپتال میں صحتیاب تھے، کیمپ منتقل ہونے کے بعد بچوں کو ہسپتال نہیں لایا گیا۔دوسری جانب حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بلوچستان میں صحت کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا ہے، صوبے میں 700 سے زائد بنیادی مراکز صحت کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ،متاثرہ بنیادی صحت مراکز کی عمارتوں میں سے کئی عمارتیں اب استعمال کے قابل بھی نہیں رہیں۔دوسری جانب سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں مختلف وبائی امراض کا پھیلائو کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔بلوچستان میں حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث صحت کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ، صوبہ کے دورافتادہ علاقوں کی صورتحال تو اور بھی گھمبیر ہے،حالیہ سیلاب اور بارشوں سے صحت کا نظام مزید درہم برہم ہو کر رہ گیا ، لسبیلہ، جعفرآباد، پشین، نصیر آباد اور کوہلو سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بنیادی صحت مراکز (بی ایچ یو)، علاقائی صحت مراکز (آر ایچ یو)اور سول ڈسپنسریز کی 700 سے زائد عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ ان صحت مراکز میں سے 278 مراکز کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث یہ مرکز غیر فعال ہو گئے ہیں، طبی مراکز غیر فعال ہونے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کو سخت پریشانی سامنا کر نا پڑا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…