شمالی وزیرستان ، اسلام آباد(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بم پھٹنے سے نائب صوبیدارجاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوگئے،42 سال کے نائب صوبیدارجاوید اقبال کا تعلق اٹک اور38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے خلاف کلیئرنگ آپریشن تیز کر دیا گیا،علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں