عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی

25  ستمبر‬‮  2022

عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام۔ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری 6ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کردی۔

اسلام آباد ( آن لائن)عسکری قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکسز فری 6ہزار سی سی گاڑیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی تردید کردی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں درست حقائق پر مبنی نہیں ہیں، 2019 میں وفاقی کابینہ نے منظوری دی تاحال نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔ایف بی آر کے مطابق ملک میں دہشت گردوں کی کارروائیوںمیں اضافہ اور لیفٹیننٹ جنرل مشتاق شہید اور پریڈ لین حملے کے بعد تجویز ضرور زیر غور آئی تھی ،یہ تجویزپہلی دفعہ دو ہزار پندرہ میں زیر غور آئی تاہم اس تجویز میں چھ ہزار سی سی گاڑیوں کا ذکر نہیں تھا،سروسز چیف اور آپریشن میں حصہ لینے والے افسران کیلئے گاڑیوں کی تجویز زیر غور رہی تاہم تمام معاملات تجویز کی حد تک محدود رہے اس پرعملدرآمد نہیں کیا گیا،رپورٹ کے مطابق کسی بھی ریٹائرڈ جنرل نے اس تجویز کے تحت کوئی گاڑی درآمد نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…