سارہ کسی دوسرے ملک کی ایجنٹ تھی اس لیے قتل کر دیا ٗشاہنواز امیر

24  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سینئر صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز نے اپنی بیوی سارہ انعام کے قتل کے حوالے سے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ملزم شاہنواز نے 3 ماہ کی دلہن سارہ انعام کو بیڈروم میں لوہے کی چیز سر پر مار کر قتل کردیا۔

ملزم شاہنواز نے اپنی بیوی کی لاش باتھ ٹب میں ڈال کر نل کھول دیا تھا، اس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر دوستی اور 3ماہ پہلے شادی ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کردیا۔ملزم شاہنواز نے کہا کہ مجھے لگتا تھا سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، گزشتہ رات اس نے میرا گلا پکڑا تھا اور جمعہ کی صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔ملزم نے کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائیگی اور میں مرجائوں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔شاہنواز نے کہا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کیلئے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔ملزم نے بتایا کہ باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے، پھر باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کر اپنے والد ایاز امیر کو بھیج دی اور انہیں فون پر سارے واقعہ کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر نے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو فون پر واقعہ کی اطلاع دی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…