جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

بغیر برانچ کے ڈیجیٹل بینک سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ملک میں ایک سال میں بغیر برانچ کے ڈیجیٹل بینک فعال ہوجائیں گے۔خصوصی انٹرویو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینک کا فریم ورک بنایا ہے، جس میں

بینکوں کی شاخیں نہیں ہوں گی، یا تھوڑی سی ہوں گی، جس کے لیے اندرون اور بیرون ملک کی 20 کمپنیوں نے درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس دیں گے، جس میں سب کچھ ڈیجیٹل ہوگا، بس تھوڑی سی برانچیں ہوں گی۔ آئندہ کچھ ماہ میں اس کا اعلان کر دیں گے۔ اس کے بعد پہلے ایک پائلٹ ہوگا، وہ یہ کر کے دکھائیں گے، اس کے بعد اس پروگرام کو حتمی شکل دے دی جائے گی، امید ہے کہ سال بھر میں ڈیجیٹل بینک فعال ہو جائیں گے۔سیما کامل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مجموعی طور پر گذشتہ دوسال میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم درآمدات اور برآمدات میں موجود خلا اس کا سبب ہے، جس وجہ سے ہمیں بار بار آئی ایم ایف سے پیسے لینے پڑتے ہیں، بیرون ملک موجود اثاثوں کی واپسی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…