مفروضے پر نہیں جاسکتے، نیب دستاویز سے نوازشریف کا پراپرٹیز سے تعلق ثابت کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

20  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے ہیں کہ مفروضے پر نہیں جاسکتے، نیب دستاویز سے نواز شریف کا پراپرٹیز سے تعلق ثابت کرے۔منگل کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل کی

سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا عدالتی فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ نوازشریف کی اپیل میرٹ پر نہیں عدم حاضری پر خارج کی گئی تھی، مریم نواز کی اپیل میرٹ پر سنیں گے، انہوں نے اپنا کیس بنایا ہے کہ عدالتی فیصلے میں کیا قانونی سقم ہیں؟ نیب کو اس کا دفاع کرنا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب کہتا ہے کہ نوازشریف نے1993 میں اثاثے خریدے اور چھپائے، پھر شواہد سے ہی ثابت کرنا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد کی معاونت کیسے کی؟ جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ہم وہ ٹریک کلیئر کررہے ہیں جس پر آپ نے آگے جانا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بچے وہاں پر رہ رہے تھے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عوامی معلومات کی کسی بات پر آپ پر بوجھ شفٹ تو نہیں ہوجاتا، آپ فی الحال پراپرٹی کی ملکیت کو نوازشریف سے لنک کردیں، یہاں تو آدھا پاکستان دوسروں کے گھروں میں رہ رہا ہے، پہلے یہ سمجھائیں کہ 1993 میں نیلسن اور نیسکول کا نواز شریف سے کیا تعلق تھا؟ اس سے زیادہ آسان زبان میں نیب سے سوال نہیں کرسکتے۔ عدالت کے سوالوں پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہماری آج کیلئے بس ہوگئی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ نوازشریف نے کیا کہیں بھی کہا تھا کہ یہ جائیداد اْن کی ہے؟ اس پر وکیل مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے کسی بھی فورم پر نہیں کہا کہ جائیداد ان کی ہے۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ یہ بھی بتائیں کہ کیا اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے ادائیگی نوازشریف نے کی؟عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…