بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ر اولپنڈی میں نان کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ، کلچہ 35 روپے کا ہو گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن) پنجاب میں بھی گندم کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جس کے بعد راولپنڈی میں نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اچانک 10 روپے اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی نے بتایا کے سرخ آٹے کی پتیری روٹی کی قیمت 12 روپے سے بڑھا کر20 روپے،

سفید فائن آٹے کی خمیری روٹی قیمت 20روپے سے بڑھا کر30 روپے، تل والے نان کلچے کی قیمت 35 روپے جبکی تندوری پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت 50 روپے کر دی گئی ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہیں سرخ آٹے کی بوری 7ہزار روپے اور میدہ، فائن آٹے کی 80 کلو کی بوری 9500 روپے میں مل رہی ہے۔فلور ملز کا موقف ہے کہ فلور ملز کو کوٹہ کے مطابق سرکاری گندم سپلائی نہیں ہو رہی مارکیٹ میں گندم 3600 روپے من فروخت ہونے لگی ہے جس سے آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔شہر بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 600روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1300 روپے میں دستیاب ہے اور فائن آٹا کا تھیلہ 1600روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ ضلع بھر کے 4055 آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت بڑھا کر 125 روپے فی کلو کر دی ہہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں سرکاری نرخ پر بھی آٹا باسانی دسٹیاب ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاپور میں روٹی دس , نان 15 اور کلچہ 20 روپے میں دستیاب ہے۔دوسری جانب لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایش نے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ۔ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر آفتاب اسلم گل کی قیادت میں مرکزی آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آٹے اور فائن کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں فائن کا ریٹ7400روپے سے بڑھ کر 9ہزار روپے سے اوپر چلا گیا ہے ، آٹے کا بیس کلو کا تھیلے کا سرکاری ریٹ 980روپے تھا لیکن اب اوپن مارکیٹ اس کی قیمت2200 تک پہنچ گئی ہے ،تندوروں کو سرکاری آٹے کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ قیمت پر نان اور روٹی فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اگر ایک ہفتے کے اندر فائن اور آٹے کو ایک ہفتے والے پرانے نرخوں پر واپس نہ لایا گیا تو روٹی 20اورنان 30روپے میں فروخت کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…