ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

افغان لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی اقوام متحدہ کاشدید ردعمل

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے طالبان پرزوردیا ہے کہ وہ افغانستان بھرمیں لڑکیوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیں۔اس نے ٹھیک ایک سال قبل افغان لڑکیوں کی تعلیم پرشروع ہونے والی پابندی کوافسوس ناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

گذشتہ سال اگست میں طالبان نے اقتدار پرقبضہ کرنے کے چند ہفتے کے بعد 18 ستمبر2021 کوملک بھر میں لڑکوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیے تھے لیکن ثانوی اسکولوں کی طالبات کی کلاسوں میں شرکت پر پابندی عاید کردی تھی۔اس کے چند ماہ کے بعد 23 مارچ کو وزارتِ تعلیم نے لڑکیوں کے اسیکنڈری اسکول کھولے تھے لیکن چند گھنٹے کے اندر طالبان قیادت نے ان اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے بعد سے اب تک ملک بھر میں دس لاکھ سے زیادہ نوعمر لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔مشن کے قائم مقام سربراہ مارکس پوتزل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک افسوس ناک اور شرمناک اقدام کی برسی ہے حالانکہ اس سے اجتناب کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ لڑکیوں کی ایک نسل اور خود افغانستان کے مستقبل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ایسی پابندی کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس نے بھی طالبان پر زور دیا کہ وہ اس پابندی کو منسوخ کریں۔گوٹیرس نے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا کہ کھوئے ہوئے علم اور مواقع کا ایک سال کبھی واپس نہیں آئے گا۔لڑکیوں کا تعلق اسکول سے ہے۔ طالبان کوانھیں اسکول میں واپس آنے کی اجازت دینا چاہیے۔طالبان کے متعدد حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف عارضی ہے لیکن انھوں نے ان بندشوں کے اپنے بہانے اور جواز بھی پیش کیے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں مقامی ذرائع ابلاغ نے وزیر تعلیم کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ ایک ثقافتی مسئلہ ہے کیونکہ بہت سے دیہی لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیاں اسکول جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…