ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔جس کے بعد

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔دوسری جانب ایئرپورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عابد لطیف خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ایئرپورٹس پر تعینات اے ایس ایف ملازمین کے 40 گھر تباہ ہوئے جس سے 400 اہلکار اور ان کے اہلخانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن کی امداد و بحالی اے ایس ایف فائونڈیشن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ایس ایف سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ اے ایس ایف اہلکاروں کی فوری امداد کے علاوہ ان کے منہدم 40 مکانات کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔ڈی جی اے ایس ایف کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی امدادی پروازوں کو ایئرپورٹس پر تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے ایس ایف کے سابقہ ڈی جیز کی جانب سے قائم کردہ اے ایس ایف فاونڈیشن اور اس کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔اسی تناظر میں کراچی کے صنعتکاروں کی معاونت سے اے ایس ایف سٹی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے اراضی فراہم کی گئی ہے۔اے ایس ایف سٹی سے ملحقہ اراضی پر صنعتی زون کی تعمیر کے لیے بھی ابتدائی بات چیت کا آغاز کیا گیا ہے، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف نے پلاٹس کی قرعہ اندازی بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…