کراچی (این این آئی) ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے تاہم نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔