جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ اُڑ گئی

datetime 6  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنر سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کی احتجاجی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور خود سیاسی کارکن روز روز کے احتجاج اور دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں، اب وقت ترقی، استحکام اور جمہوریت کے فروغ کا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور عوام ایسے عناصر کو مسترد کر چکی ہے جو ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، یہی وجہ ہے کہ پارٹی سے محبت کرنے والے کارکنان بڑی تعداد میں دوبارہ پیپلز پارٹی کا رخ کر رہے ہیں۔سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط دست و بازو ہیں، اور میں خود بھی ایک جیالا کارکن ہوں جسے پارٹی نے عزت دے کر پنجاب کا گورنر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے نئے کارکن بہت جلد بلاول بھٹو کے قریب ہوں گے۔گورنر نے دعویٰ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کی خدمات کو سراہتی ہے اور انہیں باعزت عہدوں سے نوازتی ہے۔اس موقع پر ساجد قریشی نے کہا کہ وہ دھرنوں، احتجاجی سیاست اور ملک دشمن بیانیے سے تنگ آ کر پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو سیاسی جماعت ملکی مفاد کے خلاف ہو، اس کا حصہ نہیں بنا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ ان کی سیاسی جدوجہد اب ایک مثبت سمت میں جائے گی۔گورنر پنجاب نے ساجد قریشی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی، کیونکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…