اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ وائٹ ہاؤس کی چھت پر غیر معمولی انداز میں چہل قدمی کرتے اور صحافیوں سے گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق، منگل کے روز صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی چھت پر تقریباً 20 منٹ گزارے، جہاں وہ نہ صرف اردگرد کا جائزہ لیتے رہے بلکہ صحافیوں سے خوشگوار موڈ میں تبادلۂ خیال بھی کیا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ چھت پر “جوہری میزائل” رکھنے کی موزوں جگہ تلاش کر رہے ہیں۔
چھت کے دورے کے دوران ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ اپنے تمام منصوبے ذاتی سرمایہ سے مکمل کرتے ہیں اور امریکہ کے لیے مالی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے نئے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔یہ دلچسپ واقعہ روسی رہنما دیمتری میدویدیف کی ایک سخت وارننگ کے تناظر میں پیش آیا، جس میں انہوں نے ٹرمپ کو “ڈیڈ ہینڈ” یعنی روس کے سرد جنگ کے دور کے جوہری ردعمل کے نظام سے خبردار کیا تھا۔ اس بیان کے بعد صدر ٹرمپ نے دو امریکی جوہری آبدوزوں کو روسی حدود کے قریب تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا۔