پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا

datetime 6  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنادیا اور ملک بھر میں قائم 186جانشینی سہولت مراکز میں درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ترجمان نادرا کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلیے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے، وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا کے 186جانشینی سہولت مرکز اب ہرصوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ قانونی ورثا اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کراسکتے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔اس سے قبل جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہوا کرتی تھی، تاہم جانشینی سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کے بعد نادرا ہیڈکوارٹرز نے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…