منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

مالاکنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا، کورکمانڈر پشاور

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے کہاہے کہ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مالاکنڈ ڈویژن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گاہم نہ صرف اس کی نفی کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے سوات، بونیر اور مردان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف نے مالاکنڈ ڈویڑن میں امن کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا واضح حکم دیا ہے، خوف و ہراس پھیلانے کے لیے کچھ واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مالاکنڈ ڈویڑن کو طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گاعلاقے کے لوگوں سے درخواست ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے گریز کریںیہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ جیسے فوج نے ان دہشت گردوں کو صلح کے عمل کی آڑ میں واپس آنے کی اجازت دے دی ہو، ہم نہ صرف اس کی نفی کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں ریاست کی رٹ بحال کریں گے۔ کور کمانڈ نے کہاکہ اس طرح کے منفی خیالات عوام میں خوف اور عدم اعتماد پیدا کرتے ہیں، ہم انہیں آڑے ہاتھوں لیں گے، مقامی لوگ تعاون کریں،یہ 2009 نہیں بلکہ 2022 ہے،دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بھی ایکشن لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…