منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ سعودی سفیر سب پر بازی لے گئے

datetime 17  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے صوبہ سندھ کے سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ اور وہاں امداد تقسیم کرنے والے برادر اسلامی ممالک کے پہلے سفیر بن گئے ہیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔

علاقہ مکینوں نے فوجی اہلکاروں اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق سعودی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیاءلیکر پاکستان پہنچے، جن میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ ملکر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ تقسیم کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی جس سے متاثرین کو ریلیف ملے گا۔ یاد رہے شاہ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے ائیربرج قائم کرکے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…