پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی والوں کے لیے بری خبر، کے ایم سی ٹیکس کی وصولی بجلی بلوں سے ہوگی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان خاموش معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں کے ساتھ میونسپل ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے واجبات کی وصولی کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے میونسپل ٹیکس کی مد

میں سالانہ 3 ارب روپے وصول کرے گی۔کے الیکٹرک اور کے ایم سی کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے تحت تخمینہ کے مطابق کے الیکٹرک بل کے ذریعے کراچی کے شہریوں کے جیب سے ماہانہ 25 کروڑ اور سالانہ 3 ارب روپے تک نکالے جائینگے۔معاہدے کے مطابق کراچی کے مجموعی طور پر 24 لاکھ صارفین سے میونسپیل ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایک گھر میں ایک سے زائد میٹروں پر بھی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔مزید یہ کہ کمرشل صارفین اور انڈسٹریل صارفین کو ماہانہ دو سو روپے میونسپل ٹیکس کی صورت میں دینا ہوگا،سات سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دو سو روپے،دو سو یونٹ استعمال کرنے والے کے لیے پچاس روپے,دو سو سے سات سو یونٹ کے لیے ڈیرھ سو روپے میونسپل ٹیکس عائد کر دیا گیاہے۔کے الیکٹرک اور کے ایم سی میں ٹیکس وصولی معاہدہ کے متعلق شہریوں کو آگاہ کئے بغیر کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں میں خاموشی سے کے ایم سی چارجز لینا شروع کردئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…