پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(این این آئی)عمان کے دارالحکومت مسقط سے اڑان بھرنے کی تیاری کرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے درالحکومت مسقط کے

ہوائی اڈے پر بھارتی شہر کوچی کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کرنے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی اور عمان ٹی وی پر نشر ہونے والے فوٹیج میں جہاز سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 141 مسافروں میں سے چند معمولی جھلس گئے ہیں جبکہ کاک پٹ میں آگ لگنے سے متعلق کوئی وارننگ نہیں تھی تاہم دھواں دوسرے طیارے سے دیکھا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر تھا تو ایک اور طیارے سے یہ دیکھا گیا کہ انجن سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر کاک پٹ سے کوئی وارننگ نہیں تھی۔بھارتی کمپنی نے بیان میں مزید کہا کہ انتہائی احتیاط کے طور پر عملہ رن وے پر رک گیا اور جہاز کے انجن میں آگ بجھانے والے آلات کھول دیے گئے۔ایئر انڈیا ایکسپریس نے مزید کہا کہ ریلیف فلائٹ کے ذریعے مسافروں کو کوچی لے جایا جائے گا۔بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ارن کمار نے اس واقعے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ارن کمار نے کہا جہاز کے انجن نمبر 2 میں دھویں کی نشاندہی کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت اتارا گیا اور ہم اس معاملے کی تفتیش کریں گے اور اس پر کارروائی بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…