منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف واپس آ رہے ہیں

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف واپس آ رہے ہیں، عوام جس طرح ان کا استقبال کرینگے،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں،

عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہوگی،عمران خان کے مذہب کے حوالے سے متنازعہ بیانات پر وفاقی شرعی عدالت نوٹس لے، ریاستی اداروں کا احترام ہے،سیاسی جماعتوں کے لیے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے،عمران خان اداروں کو للکار رہے ہیں،اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے،ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، عمران خان کو این آر او نہیں دیا جائیگا۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں،عمران خان مذہب کو سیا ست کیلئے استعمال کررہے ہیں،یہ ملک کو دین سے دور سیکولرازم کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔میاں جاویدلطیف نے عمران خان کے ویڈیو کلپس پریس کانفرنس میں دکھا دئیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتا ہے میں حضورؐکی تعلیمات سے آپ کو آزاد کراؤں گا۔ عمران خان کے مطابق والد صاحب مجھے زبردستی جمعہ کی نماز کیلئے لے کے جاتے تھے،میرا اللہ پر زیادہ یقین نہیں تھا،اگراللہ مجھے دوزخ میں بھی بھیج دے تو مجھے گرمی نہیں لگے گی۔ جاوید لطیف نے کہاکہ حلف لیتے وقت عمران خان کی زبان خاتم النبین بولتے ہوئے لڑکھڑا رہی تھی،عمران خان کہتاہے جس نے میری بات نہ مانی اس نے شرک کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے جب نیا پاکستان بنایا تو کراچی میں قادیانیوں کا ہر یونٹ متحرک ہوگیا،اگریہ فتنہ چل نکلا تو پاکستان میں خون ریزی ہوگی۔

میاں جاوید لطیف نے کہاکہ ہمیں اداروں کا بہت احترام ہے،اگرعمران خان کولگام نہ دی تو عوام کا شدید ردعمل آسکتا ہے۔انہوں ے کہاکہ عمران خان نوکری کیلئے امریکن سلیکشن کمیٹی پر انحصار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں کو للکار رہا ہے اور ادارے اس کا نوٹس نہیں لے رہے۔جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان کے اداروں کیخلاف بولنے پر کمیشن بنایا جائے،عمران خان کے مذہب کے حوالے سے متنازعہ بیانات پر وفاقی شرعی عدالت نوٹس لے۔ میاں جاوید لطیف نے کہاکہ عمران خان کو کب تک لاڈلا رکھا جائے گا، نوازشریف کی آمد پر قوم والہانہ استقبال کرے گی۔جاوید لطیف نے کہاکہ نام نہاد پاپولر کوچھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،عمران خان اداروں اور اپنے غیرملکی آقاؤں سے این آراو مانگ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…