منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں مزید سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا’ الرٹ جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗ پشاور( این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک میں مزید سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق 17 سے 18 ستمبر کے دوران بھارت کا پانی ستلج، راوی اورچناب کومتاثر کر سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی محکموں

کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔تینوں دریائوں اور معاون ندی نالوں میں پانی کا بہا ئوبڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ وفاقی، صوبائی اورضلعی محکموں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خطرے سے دوچارعلاقوں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے معاوضوں کا اعلامیہ جاری کردیا، زخمی کو دو لاکھ اور جاں بحق فرد کے ورثا کو 8 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک 60 ہزار روپے دیے جائیں گے، ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60 ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8 ہزار روپے ملے گے۔اسی طرح فصلیں تباہ ہونے کے عوض بھی زرتلافی دیا جائے گا، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، 80 ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…