منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ،کوئٹہ میں ایک روٹی کی قیمت 50روپے تک پہنچ گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، راولپنڈی (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں آٹے کی قیمت کیا بڑھی تندور مالکان نے بھی تندور ی روٹی کا وزن کم کرنے کے ساتھ قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹی نے اپنی آنکھیں بند کر کے عو ا م کو ناجائز منافع خور تندور مالکان کے

رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سا ڑ ھے تین سو سے زائد تندور قائم ہیں، شہری ان تندروں سے روزانہ ہزاروں روٹیاں خریدتے ہیں ،ایک ہفتہ قبل تندور مالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کا وزن کم کر کے اس کی قیمت میں از خود اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق 320 گرام کی روٹی 25 روپے کے بجائے 50 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے کم وزن کی روٹی کہیں 25 اور کہیں 30 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ر محمد شفیق قریشی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر آٹے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں ایک ایک ہزارروپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے گیس کی شارٹ ایل پی جی سلنڈر12ہزار سے بڑھا کر 15ہزار کر دیا گیا نانبائی پریشان نان بائی روٹی کس بھائو فروخت کریں بتایا جائے کہ ہم اپنے کاروبار کس طرح چلائیں اس کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے ہم نے بارہا حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ریٹس کے بارے میں آگاہ کیا مگر کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا ہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الہی سے اپیل کرتے ہیں کہ آٹے، فائن ،میدے اور نابائیوں کے استعمال کی اشیاء کی قیمتیں کم کر کے پرانے ریٹ بحال کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…