پیٹرول میں سرخ مرچ ملا کر بیچنے والے پمپ پر چھاپہ ،دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

10  ستمبر‬‮  2022

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں پیٹرول میں سرخ مرچ ملا کر بیچنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے جدہ میں ایک ایسے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے جہاں پیٹرول 91 میں سرخ پائوڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر فروخت کیا جارہا تھا۔اس سے قبل پیٹرول اسٹیشن نرخوں میں گھپلے، تیل کی مقدار میں کمی اور میٹر میں گڑبڑ کر کے دھوکے بازی کر رہے تھے، پہلی مرتبہ پیٹرول 91 میں سرخ پاڈر شامل کر کے اسے پیٹرول 95 کہہ کر مہنگا فروخت کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اسٹیشن کے مالک اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو قانونی کارروائی کے لیے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔علاوہ ازیں جازان میں وزارت تجارت نے ملاوٹ والا پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول اسٹیشن کے خلاف کارروائی کی ہے، عدالت نے انسداد تجارتی جعلسازی قانون کی خلاف ورزی پر پیٹرول اسٹیشن کے مالک کے خلاف کارروائی کی۔الاحسا، دمام اور دیگر مقامات سے بھی اسی قسم کی رپورٹ ملی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…